راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول روات مری کا تفصیلی دورہ کیا ، سکول کی عمارت، صفائی اور خوبصورتی کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد دی، انہوں نے سکول کی تعلیمی سرگرمیوں کو بھی نہایت متاثر کن قرار دیا اوروزیر تعلیم نے حالیہ میٹرک کے نتائج میں ضلع مری میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول روات کے طالبعلم خبیب عباسی کے لئے کیش پرائز کا بھی اعلان کیا اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ایسے نمایاں ادارے قابلِ تقلید مثال ہیں۔