راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 19لڑکیوں اوردولڑکوں کو اغواکرلیاگیا، تھانہ گنج منڈی کو شوکت علی نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ن)بعمر 22 سال کوعبدالرحمٰن اغواء کرکے لے گیا ،تھانہ صادق آباد سے 3 لڑکیاں اغوا ہوگئیں۔لڑکی (الف)بعمر19سال ،دوشیزہ بعمر 19سال اور لڑکی(الف) بعمر19 سال کو صفدر حسین نے اغوا کر لیا ۔تھانہ نصیرآباد عورت (ش)بعمر 28سال کوکسی نے اغواکرلیا۔تھانہ آراے بازار کے علاقے سے بھی لڑکیاں اغواء ہوگئیں۔ لڑکی(ت)بعمر 24 سال طالبہ (ح) بعمر 14سال اور نو عمر لڑکی (ک) بعمر 13 سال اغوا ہو گئیں۔تھانہ سول لائنز سے ایک عورت (ن) گھر سے کسی کو اطلاع دیئے بغیر کسی نامعلوم مقام پر چلی گئی ،تھانہ چک لالہ کو فیاض احمد نے بتایاکہ میری بیٹی اچانک غائب ہوگئی مجھے شک ہے کہ زین رحمان نے میری بیٹی کو ورغلا پھسلا کر اغوا کر لیا ہے،تھانہ واہ کینٹ کو سید ذاکار حسین شاہ نے بتایاکہ میں اپنے بیٹے حماد علی بعمر 16سال کو مدرسہ میں پڑھنے کے لیے چھوڑ کر آیا اوررات کومولانا صاحب کی کال آئی کہ آپ کا بیٹا پانی پینے کے لئے گیاپھر واپس نہیں آیا ،تھانہ صدرواہ ایک لڑکی (ث)بعمر 21 سال کو کسی نے اغواکرلیاہے ،تھانہ گوجر خان ایک لڑکی (ہ)بعمر 23سال کو اس کے منگیتر عبدالرافع نے اغواکرلیا،تھانہ گوجر خان سے محمد مشہدبٹ بعمر 16سال اغواء کر لیا گیا۔تھانہ جاتلی کو نویدہ بی بی نے بتایاکہ گھر واپس آئی تو دیکھا میری بیٹی (و)گھر پر موجود نہ تھی مجھے کسی نے بتایا کہ ہمارے گھر کے باہر ریحانہ بی بی کھڑی تھی مجھے قوی یقین ہے کہ میری بیٹی کو ریحانہ بی بی ساتھ لے گئی ہے۔تھانہ روات لڑکی (ت) بعمر 24 سال کو اغواء کر لیا گیا۔تھانہ کہوٹہ ایک عورت (ش) تین بچیوں کے ہمراہ کو کسی نا معلوم شخص نے اغواء کر لیا ہے ۔تھانہ کہوٹہ کو عبدالغفور نے بتایاکہ میری بیٹی لاپتہ ہوگئی ہے ۔