• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں واٹر سپلائی اور سیوریج نظام کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت راولپنڈی کے واٹر اینڈ سیوریج نظام کی ماسٹر پلاننگ کے حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل زیر صدارت اجلاس ہوا۔۔ ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا راولپنڈی سلیم اشرف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی میں واٹر سپلائی اور سیوریج نظام کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا، چراہ ڈیم کی تعمیر سے شہر میں 28 ملین گیلن پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی پلاننگ تکمیل کی جانب گامزن ہے، واسا راولپنڈی واٹر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے گا، راولپنڈی میں 40 فیصد سیوریج نظام موجود، 100 فیصد پر لے جایا جائے گا،بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے لیے انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینکس بنائے جائیں گے، نالہ لئی میں سیوریج ڈرین مقامات پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کی جائے گی،سیوریج اور برساتی نالوں کا پانی زرعی استعمال میں لایا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ اداروں کے اشتراک سے منصوبہ بندی کی جائے اور وسائل کا سمارٹ استعمال یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید