• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کی جانچ کیلئے وفد امریکا جائے گا


امریکا میں قید  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کی جانچ کے لیے پاکستان سے وفد امریکا جائے گا۔

وفد میں سابق اور موجودہ پارلیمنٹیرینز، سینیٹرز، ریٹائرڈ یا حاضر سروس آرمی آفیشلز، ڈاکٹرز اور فوزیہ صدیقی ہوں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں وفد بھیجنے کی منظوری دے دی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔

عدالت میں وزارت خارجہ کے نمائندے نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کی ہے، امید ہے جلد جواب آجائے گا۔

 وزیراعظم شہباز شریف ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی اور رہائی کے لیے امریکی صدر کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔

سندھ اسمبلی: ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے قرارداد

دوسری جانب ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قراردار جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے جمع کرائی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 2010ء میں امریکی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 سال قید ناحق کی سزا سنائی تھی۔

محمد فاروق کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آج ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی قید میں21 سال گزر گئے ہیں۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ قوم کی بیٹی کیلئے سنجیدہ کوشش کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید