شیرازی پروڈکشن یو ایس اے کے بینر تلے نئی اصلاحی فلم ’’انا کو توڑنا ہوگا‘‘ ریلیز کر دی گئی۔
فلم کی کہانی کی ڈرامائی تشکیل اور ہدایات عارف افضال عثمانی نے دی ہے جبکہ ایم کے شیرازی، شاہدہ مرتضیٰ اور ارشد چوہدری نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
شاہدہ مرتضیٰ ٹیلی ویژن اور اسٹیج کی معروف فنکارہ ہیں، جو اِن دنوں امریکا میں ہیں اور معروف ہدایتکار فرقان حیدر کے اسٹیج ڈرامہ دولہا آن لائن میں کام کر رہی ہیں جس کےلیے زیبا شہناز اور اسلم شیخ بھی خصوصی طور پر پاکستان سے امریکا آئے ہوئے ہیں۔
’’انا کو توڑنا ہوگا‘‘ شیرازی پروڈکشن کے تحت بننے والی فلموں میں ایک خوبصورت اضافہ ہے اور یہ اس ادارے کی 250ویں فلم ہے۔
شاہدہ مرتضیٰ اس فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے کیلئے عارف افضال عثمانی کی دعوت پر خصوصی طور پر ڈیلس سے نیو یارک آئی تھیں۔
ایم کے شیرازی جو ایک منجھے ہوئے فنکار ہیں انہوں نے اس سبق آموز فلم میں شاہدہ مرتضیٰ کیساتھ بہت عمدگی سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
فلم کی عکس بندی اے ون فلم اسٹوڈیو نے اور تکنیکی سہولتیں اسمارٹ میڈیا سلوشن نے فراہم کی ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر عارف افضال عثمانی نے اس موقع پر کہا کہ ایم کے شیرازی ایک اچھے فنکار ہیں جو امریکا میں بیٹھ کر فن کی خدمت کر رہے ہیں اور ہم بہت کم سہولتوں اور فنڈز کے باوجود کوشش کرتے ہیں کہ بہترین کام کیا جائے۔