• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلافت راشدہ طرز کا نظام نافذ کیا جائے، شہدائے اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)ملک میں خلافت راشدہ طرز کا نظام نافذ کیا جائے۔خلفائے راشدین کے ایام ہائے وفات و شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کر کے سرکاری سطح پر منایا جائے۔مولانا محمد اعظم طارق شہید نڈر,بےباک,عظیم مذہبی ، قومی و سیاسی رہنما تھے ۔ان کی ناموس صحابہ کے لئے جدوجہد و خدمات کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت ترمیمی بل کو قانون کا حصہ بنا کر کے فوری نافذ العمل کیا جائے۔سوشل میڈیا پر صحابہ کرام و اہلبیت کی شان میں ہونے والی گستاخیاں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی سازش ہے ۔ان خیالات کا اظہار ہاکی گراؤنڈ آبپارہ میں سنی علماء کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام شہدائے اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراء سنی علماء کونسل پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی،مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی، سابق ایم پی اے مولانا معاویہ،مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الخالق رحمانی،سید سعادت علی شاہ، مفتی تنویر عالم فاروقی، مفتی عبدالوحید جلالی، مولانا اشرف طاہر، مولانا عطاء محمد دیشانی،مولانا تصدق حسین، مولانا اشرف علی، عبداللہ گل سمیت دیگر علماء کرام نے کیا۔قائدین نے کہا کہ ہم فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف بے سروسامانی کے عالم میں حماس کی مزاحمتی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ مسلم ممالک کے حکمران متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ اہلسنت کے لاپتہ ذمہ داران و کارکنوں بالخصوص مولانا شفیق معاویہ،مولانا محمد عالم طارق کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید