• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانے آئے ہیں: قونصل جنرل قطر

اسکرین گریب
اسکرین گریب

قونصل جنرل قطر نائف شاہین آر ایم السلیطی کا کہنا ہے کہ آج پاکستانیوں کو قطر کی ثقافت سے روشناس کرانے آئے ہیں، قطر میں بھی پاکستانی ثقافت کا دائرہ وسیع کریں گے۔

آرٹس کونسل کراچی میں جنگ اور جیو ٹی وی کے اشتراک سے سجے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے دوران قطر کی ثقافت سے متعلق تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب سے قونصل جنرل قطر نائف شاہین آر ایم السلیطی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج آرٹس کونسل آکر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، احمد شاہ کو ’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ کے انعقاد پر مبارک باد دیتا ہوں۔

قونصل جنرل قطر کا کہنا ہے کہ آرٹس کونسل کراچی فن و ثقافت کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے، آج پاکستانیوں کو قطر کی ثقافت سے روشناس کرانے آئے ہیں۔

نائف شاہین آر ایم السلیطی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ثقافت کا دائرہ قطر میں بھی وسیع کریں گے، پاکستان سے قطر کے برادرانہ تعلقات ہیں۔

قطر کے ثقافتی وفد کے رکن عبداللّٰہ الکواری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر میں ابتدائی طور پر تھیٹر بغیر پریکٹس پرفارم کیے جاتے تھے، قطر میں 1972ء میں پہلا تھیٹر گروپ ’قطر تھیٹر گروپ‘ جبکہ 1973ء میں دوسرا تھیٹر گروپ ’صد تھیٹر گروپ‘ کے نام سے بنا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید