آرٹس کونسل کراچی میں جنگ اور جیو ٹی وی کے اشتراک سے سجے ورلڈ کلچر فیسٹیول کی رنگینیاں اپنے عروج پر ہیں۔
38 روزہ ’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ کے 29 ویں روز جہاں امریکی و برطانوی 2 تھیٹر گروپس شاندار پرفارمنس پیش کریں گے، وہیں متحدہ عرب امارات کے ثقافتی رنگ بھی اس میلے میں نظر آئیں گے۔
عالمی ثقافتی میلے میں آج شریک ہونے والے حاضرین کے لیے مکمل تفریح کا انتظام کیا گیا ہے۔
آج دوپہر 12 بجے شرکاء برطانوی تھیٹر پلے Three Gifts Of The North Wind سے محظوظ ہوں گے۔
اس کے بعد شام ساڑھے 6 بجے Flavors Of The UAE کے عنوان سے محفل سجے گی، جس میں اماراتی ثقافتی کے رنگ چار سو پھیل جائیں گے۔
اس تقریب میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی بھی شرکت کریں گے۔
اس کے بعد باری آئے گی امریکی تھیٹر پلے Inspirits کی، جو رات 8 بجے پیش کیا جائے گا۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول آرٹس کونسل میں دنیا بھر کی ثقافت کے رنگ یوں ہی 2 نومبر تک بکھیرتا رہے گا۔