• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کا تل نوف ایئر بیس کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

--- تصویر بشکریہ رائٹرز
--- تصویر بشکریہ رائٹرز

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی شہر تل ابیب کے جنوب میں واقع تل نوف ایئر بیس کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مزاحمتی تنظیم نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے ایک گاؤں کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کا ایک بیراج فائر کیا ہے۔

حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاؤں میں اسرائیلی فوج نے گزشتہ کئی ہفتوں سے زمینی حملہ کیا ہوا ہے۔

دریں اثناء لبنان کی وزارتِ خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔

لبنانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے ملکی سلامتی کی خلاف ورزی ہیں، ایران پر اسرائیلی حملے علاقائی، عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

دوسری جانب اردن کے سرکاری میڈیا نے واضح کیا ہے کہ کسی فوجی طیارے کو اردن کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید