کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اس پر حملے میں 100اسرائیلی طیاروں کے حصہ لینے اور ایرانی حدود میں داخل ہونے کا دعویٰ جھوٹ اور من گھڑت ہے ، ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق اسرائیل اپنے کمزور حملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے ، ایرانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیارے ایران کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوئے تھے ۔ امریکی ویب سائٹ ایکسوس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران کو اپنے فضائی حملوں سے قبل ہی آگاہ کردیا تھا تاکہ تنازع کو خطے بھر میں پھیلنے سے رو کا جاسکے ۔ رپورٹ کے مطابق ایران کو اطالوی وزیر خارجہ سمیت کئی دیگر ممالک کے ذریعے سے پہلے سے آگاہ کردیا تھا کہ وہ حملہ کرنے جارہے ہیں اور یہ کہ تہران جوابی کارروائی سے بازر ہے ۔