ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلم ٹائٹینک کے ایک سین پر چلنے والی بحث کو ختم کردیا۔
ایک انٹرویو کے دوران انکا کہنا تھا کہ جس لکڑی کے ٹکڑے پر وہ فلم کے آخری کے منظر میں لیٹی تھیں اور جسے جیک ڈاؤسن (لیوناڈو ڈی کیپریو) شمالی بحر اوقیانوس کی خون جمادینے والی سرد موجوں سے کانپ رہے تھے وہ دراصل دروازہ نہیں بلکہ جہاز کی ایک سیڑھی کا حصہ تھا۔
1997 کی فلم کے بارے میں اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے حالیہ انٹرویو میں کافی پرانی بحث کو ایک نیا موڑ دیا ہے۔ کیٹ نے کہا کہ وہ دروازہ نہیں بلکہ ایک سیڑھی کا حصہ تھا۔
49 سالہ کیٹ ونسلیٹ کا کہنا تھا کہ وہ جانتی تھیں کہ ان سے اسکے بارے میں سوال پوچھا جائے گا۔
خیال رہے کہ فلم کے ہدایتکار جیمز کیمرون نے بھی ایک تحقیق کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا فلم کا ہیرو جیک بچ سکتا تھا؟
تاہم جیمز کیمرون کے مطابق بہت سارے زاویوں سے اسکا جائزہ لینے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ جیک نے روز (کیٹ ونسلیٹ) کی حفاظت کو ترجیح دی۔