• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت آزادی کیلئے کشمیریوں، سکھوں کو متحد ہونا پڑے گا، فرانس میں یوم سیاہ کی تقریب

پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) انڈیا سے آزادی حاصل کرنے کےلئے کشمیریوں ، سکھوں کو متحد ہونا ضروری ہے ،اقوام متحدہ اور یورپی یونین ہمارے لئے کچھ نہیں کرے گی، ان خیالات کا اظہار فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یوم سیاہ کی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جس میں کشمیریوں، سکھوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام جموں و کشمیر کے تنازع کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن حل پر منحصر ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیری عوام کے لئے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک تھا کیونکہ اس دن سے شروع ہونے والے جموں و کشمیر پر ہندوستانی قبضے نے کشمیریوں کی اپنی تقدیر خود طے کرنے کی جائز خواہشات کا گلا گھونٹ دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید