• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام مصیبتوں کا سبب سندھ پر مسلط جاگیردار طبقہ ہے، قادر مگسی

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے ٹھٹھہ کے لاڑ عوامی فورم کے چیئرمین حیدر شورو سمیت سکندر جاکرو‘ حاجن سولنگی‘ سجاد رند‘ اظہر ہالو‘ رحیم میمن‘ ارشاد شورو‘ شہباز میمن اور دیگر کے ساتھ ملاقات کی اور سندھ ترقی پسند پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ کی تمام مصیبتوں کا سبب سندھ پر مسلط جاگیردار طبقہ ہے جو ہمیشہ مختلف جھنڈوں کے ساتھ اقتدار میں رہتا ہے‘ پیپلز پارٹی سندھ کو صرف ووٹ کی منڈی سمجھتی ہے اور اسے سندھ کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے‘ یہی وجہ ہے کہ آج سندھ کا عوام نہ صرف بنیادی سہولیات سے محروم ہے بلکہ سندھ کے خلاف ہونے والے تمام فیصلوں میں پیپلز پارٹی برابر کی شریک ہے۔

ملک بھر سے سے مزید