کراچی (اسٹاف رپورٹر) وی وی ایس لکشمن کو بھارتی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق لکشمن کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کیلئے ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے ،گوتھم گھمبیر بارڈر گواسکر سیریز میں کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے ، بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہوگی ،حال ہی میں بی سی سی آئی اور کرکٹ جنوبی افریقاکے درمیان سیریز طے پائی ہے۔