کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کبھی کپتان بننے کی خواہش نہیں تھی ۔ میرے لیے سارے کھلاڑی کپتان ہیں، کپتانی عزت اور بڑا امتحان ہے۔وہ منگل کی شام کراچی سے میلبرن روانگی سے قبل مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا میرے آنے سے ٹیم میں بدلاؤ آجائیگا ایسا فوراً ممکن نہیں ہوگا۔ کنڈیشن کے مطابق کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔ آسٹریلیا کی کنڈیشن سب کیلئے ٹف رہی ہیں، ہم نے ٹیم بنانے پر 8،8 گھنٹے کام کیا ہے۔ امام الحق اور فخر زمان جیسے کھلاڑیوں کی کمی محسوس کی جائے گی۔ آسٹریلیا میں پچ کی تیاری میں عاقب کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ بابر اور میرا اوپننگ پیئر ہے۔