• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ٹویٹ فخر زمان کو مہنگی پڑ گئی، ٹیم میں جگہ ملی نہ سینٹرل کنٹریکٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایک پلیئرزایجنٹ کی وجہ سے کئی پاکستانی کرکٹرز مشکلات میں ہیں۔ ایجنٹ کی تبدیلی سے متعلق فخر زمان کے قریبی ذرائع نے تردید کردی ہے۔ انضمام الحق اس ایجنٹ سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔ فخر زمان کو بابر اعظم کے حق میں بیان دینا مہنگا پڑگیا۔ پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس کے بعد چیئرمین محسن نقوی نے بھی ان کے بارے میں بیان دیا اور وہ ٹیم سے ڈراپ ہوگئے۔ انہیں سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی جب کہ سوشل میڈیا پوسٹ سے قبل فخر زمان کا نام کپتان کے لئے بھی لیا جا رہا تھا۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان نے پلیئر ایجنٹ تبدیل نہیں کیا ہے، ان کے بھائی گوہر زمان کے مبینہ ایکس اکاؤنٹ سے ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔ان کے بھائی گوہر زمان کےنام سے ایکس اکاؤنٹ پرفخر زمان کے پلیئر ایجنٹ سےلاتعلقی کی ٹوئٹ کی گئی تھی۔ مبینہ طور پر سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان نے کمپنی کو چھوڑا ہے، کہا جاتا ہے ۔ فخر زمان کے قریبی لوگوں کو شک ہے کہ ایک اور کرکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لیے پوسٹ کی گئی اور فخر زمان مشکل میں پھنس گئے۔

اسپورٹس سے مزید