کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دوروں کیلئے ٹیم انتظامیہ کا اعلان کردیا ہے۔ گیری کرسٹن کی جگہ گلیسپی کی تقرری ایک سیریز کیلئے ہوئی ہے۔ ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن صرف آسٹریلیا کے دورے میں دستیاب جبکہ سلیکٹر اسد شفیق تینوں دوروں پر ساتھ ہونگے لیکن وہ سپورٹ اسٹاف میں شامل نہیں۔ زمبابوے سیریز کیلئے نئے کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر ، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود ، محمد مسرور فیلڈنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو، ڈریکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہونگے۔