کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے ہیرو سعود شکیل آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگاکر ٹاپ ٹین میں آ گئے۔ 20 درجے ترقی کے ساتھ وہ 7 ویں نمبر پر قابض ہیں ۔ بولنگ میں نعمان علی 8 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آ گئے ۔ نعمان علی کی 9 ویں پوزیشن ہے۔ ساجد خان 12 درجے ترقی کے بعد 38 نمبر پر آ گئے۔ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 8 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آ گئے ۔ ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔