• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین یونین نے غزہ میں ہونے والی تباہی کو خوفناک قرار دے دیا

برسلز(آئی این پی)یورپین یونین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے علاقے بیت لاہیہ میں کی جانے والی تباہی کو خوفناک قرار دے دیا۔یورپین یونین نے غزہ کے علاقے بیت لاہیہ میں ہونے والی خوفناک اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے یورپین یونین کے یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ غزہ میں بیت لاہیہ کی تصاویر خوفناک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے ایک اور حملے میں کم از کم 100افراد مارے گئے ہیں۔جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ اس جنگ میں شہریوں کے تناسب اور تحفظ کے اصولوں کو بے دردی سے نظر انداز کیا جا رہا ہے، ہم اس کی مذمت اور احتساب کا مطالبہ کرنے سے باز نہیں آئیں گے۔

یورپ سے سے مزید