• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرون حملوں کا خطرہ نیتن یاہو کا بیٹے کی شادی مؤخر کرنے پر غور

فوٹو: اسرائیلی میڈیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیٹے کی شادی سیکیورٹی خدشات کے باعث مؤخر کرنے پر غور شروع کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے بیٹے ایوینز نیتن یاہو کی شادی 26 نومبر کو تل ابیب کے  ایک فارم ہاؤس میں طے ہے، تاہم اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے مقررہ دن پر بیٹے کی شادی کی تقریب منعقد کرنے سے شرکاء کی سلامتی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے ڈرون سے نیتن ہاہو کی نجی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا تھا، جو سیدھا اسرائیلی وزیراعظم کے بیڈروم کی کھڑکی کو جا کر لگا تھا، نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل کی کابینہ کا اجلاس بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک متبادل مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت کے اجلاس بھی وزیر اعظم کے دفتر، یروشلم یا تل ابیب میں کیریا ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں منعقد نہیں ہوں گے بلکہ نئے پروٹوکول کے تحت وزراء اب ایک محفوظ زیر زمین مقام پر جمع ہوں گے، جہاں صرف وزراء کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید