• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز کا دوسرا گروپ آسٹریلیا پہنچ گیا، چند کی میلبرن میں پریکٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میلبرن پہنچنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ایک گروپ نے جمعرات کوبیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ بابر اعظم ، حارث رؤف ،شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ، عرفان خان ، فیصل اکرم اور محمد حسنین نے پریکٹس میں حصہ لیا۔ آسٹریلیا پہنچنے والے کھلاڑیوں کے دوسرے گروپ نے آرام کیا۔ اسکواڈ کے تمام کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں جمعے کو میلبرن میں ٹریننگ کریں گے۔ دریں اثنا سیریز کیلئے اعلان کردہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے چھ ارکان 2 سے 6 نومبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کیمپ میں حصہ لیں گے۔ سیریز 14 سے 18 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان جمعہ کی شام کراچی میں جمع ہوں گے۔کوچ سعید بن ناصر پانچ روزہ کیمپ کی نگرانی کریں گے ۔ کیمپ کے اختتام پر کھلاڑی 10 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہونے سے قبل اپنے شہروں کو روانہ ہو جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ محمد رضوان (کپتان)، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ پر مشتمل ہے۔

اسپورٹس سے مزید