• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی بھارت کو ہاکی ٹیسٹ سیریز بحال کرنے کی پیش کش

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی کی پیش کش کی ہے۔ پی ایچ ایف حکام نے اس آفر سے عالمی اور ایشیائی ہاکی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ پی ایچ ایف کے سکریٹری رانا مجاہد علی خان نے کہا ہے کہ 7 سے9 نومبر تک ایف آئی ایچ کی کانگریس کا اجلاس ہوگا جس میں شریک بھارتی ہاکی نمائندوں سےسیریز کی بحالی پر بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان2006 میں آخری بار ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلی گئی تھی، جس میں پاکستان نے 3-1 سےکامیابی حاصل کی تھی ۔

اسپورٹس سے مزید