کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے یکم دسمبر سے عمران خواجہ کو دوبارہ ڈپٹی چیئر مقرر کیا ہے۔ وہ 2008 اور 2017 سے بطور نائب صدر کام کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ، آئی سی سی کے ممبران نے آئی سی سی بورڈ کی سفارش کی حمایت کی کہ آئی سی سی چیئر اور آزاد ڈائریکٹر کی شرائط کو آئین میں تبدیل کر کے اب زیادہ سے زیادہ دو میعاد تین سال کی ہوگی۔