کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق اوپنر سعید انور نے کہا ہے کہ میرا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ ان کے نام سے لوگوں نے جعلی اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں لہٰذا ان سے دھوکا نہ کھائیں اور نہ ہی اعتبار کریں۔ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل ہے کہ ایسے اکاؤنٹس بنانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں۔