• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر مانچسٹر پارٹس اسمگل کرنے والے افراد کو سزائیں

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) گریٹر مانچسٹر پولیس نے کاریں چوری کرکے ان کے سپیئر پارٹس بیرونی ملکوں کو سمگل کرنے والےگروہ کو گرفتار کر کے عدالتوں سے سزائیں دلا کر جیل بھجوادیا۔ مجموعی طور پر اس منظم جرائم پیشہ گروہ نے تقریباً 100گاڑیاں چرائیں جن کا تخمینہ تین ملین پونڈ سے زائد ہے۔ لگژری کاریں چوری کرنے والوں میں آصف حسین ٹونگے مور روڈ، بولٹن کو 15سال قید، حیدر علی لی سٹریٹ اولڈہم کو دو الزامات میں 11 سال قید، ساجد جہانگھریا، ولوز لین بولٹن کو 10سال قید، Heywood Street, Bury کے طیب حسنین ہے ووڈ اسٹریٹ بری کو ساڑھے پانچ سال قید، ابراز شفیق کیمبر ویل اسٹریٹ اولڈہم کو چار سال قید جبکہ دو دیگر افراد کو معطل سزائیں دی گئیں ۔ میلبورن روڈ بولٹن کے آصف ماتادر کوتین سال چھ ماہ قید، ہیرفورڈ اسٹریٹ اولڈہم کے شیواز رحمان کو چار سال نو ماہ قید، مالورن روڈ اولڈہم کے عمران تاج کو چار سال قید،۔انرڈیل ٹیرنس ٹیمسائیڈ کے ذیشان علی کو تین سال نو ماہ قید، کنگسٹن ایونیو چیڈرٹن کے ایڈم ایلوڈ کو چھ سال قید،مالورن سٹریٹ اولڈہم کے محمد عرفان کو تین سال قید،سیٹولر کورٹ اولڈہم کے جیمز ہاپکنسن کو آٹھ ماہ قید کی سزا سنا کرجیل بھیج دیا گیا۔

یورپ سے سے مزید