برسلز (اے ایف پی)یورپی یونین نے دنیا کی سب سے بڑی اسرائیلی دو ساز کمپنی ٹیوا پر46 کروڑ26لاکھ یورو (50کروڑ20لاکھ ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا، کمپنی نے اپنی دوا کیخلاف مسابقت روکنے کیلئے اپنی غالب پوزیشن کا غلط استعمال کیا۔ ٹیوا نے کہا کہ وہ یورپی یونین کے جرمانے کے خلاف اپیل کریگی۔یورپی یونین کےاجارہ داری کیخلاف نگراں ادارے یورپی کمیشن نے کہا کہ اس نے پایا کہ ٹیوا نے اپنی دوا کوپاکسون کےپیٹنٹ کے تحفظ کو مصنوعی طور پر بڑھایا اور مدمقابل ادویات کے بارے میں گمراہ کن معلومات کو منظم طریقے سے پھیلایا تاکہ اس کی مارکیٹ میں داخلے اوراس کے حصول کو روکا جا سکے۔یورپی یونین نے کہا کہ ٹیوا نے بلجیم ، جمہوریہ چیک، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، پولینڈ اور اسپین میں ملٹی پل سکلیروسیس کی دوا میں اپنی غالب پوزیشن کا غلط استعمال کیا۔