• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

UAE کی ویزا ایمنسٹی پروگرام میں 31 دسمبر 2024 تک توسیع

دبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات نے اپنے ویزا ایمنسٹی پروگرام میں31دسمبر 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ یہ پروگرام اصل میں 31 اکتوبر کو ختم ہونا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس توسیع کا مقصد متحدہ عرب امارات کی انسانی اقدار کے مطابق اور ملک کے 53 ویں یونین ڈے کے موقع پر غیر متوقع حالات سے متاثرہ رہائشیوں کی مدد کرنا ہے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) کے لیفٹیننٹ کرنل سالم ایم بن علی نے پروگرام کی امتیازی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ویزا ایمنسٹی اسکیم اس سے مختلف ہے جو ہم نے پہلے شروع کی ہے اور اسے مشکل حالات میں افراد کی مدد کے لیے ایک فراخدلانہ اقدام قرار دیا۔ اس سکیم کے تحت، ویزا رکھنے والے مقرر کردہ مراکز کا دورہ کر سکتے ہیں یا رہائش کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے آن لائن چینلز کا استعمال کر سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید