• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، پاکستان نے معاملہ برطانوی حکومت سے اٹھا دیا

اسلام آباد ( رپورٹ :حنیف خالد) لندن میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر دھاوا بولے جانے کا معاملہ پاکستان نے برطانوی حکومت کے سامنے اٹھا دیا ہائی کمیشن آف پاکستان لندن کی برطانوی وزارت خارجہ کو تحریری طور پر شکایت ۔چیف جسٹس آف پاکستان جو 25اکتوبر 2024کو ریٹائر ہونے کےبعد مڈل ٹیمپل بنچر ایوارڈ وصول کرنے کیلئے بمعہ فیملی لندن گئے ہیں۔ منگل کی شب تقریب کے آغاز اور اختتام پر اوورسیز پاکستانیوں کے ایک گروپ نے ہنگامہ آرائی کی اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان اور ان کی گاڑی پر حملہ کیا۔ اس واقعہ کی تحریری شکایت ہائی کمیشن آف پاکستان لندن نے برطانوی وزارت خارجہ کو تحریری طور پر بھجوا دی ہے جبکہ حکومت پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس افسوسناک واقعہ کے ذمہ داران اوورسیز پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ (NICOP)بلاک کرنے اور ان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری کیلئے کیبنٹ ڈویژن کو سمری بھجوا دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید