• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ، آرٹسٹ سپورٹ فنڈ بڑھانے کی منظوری، ڈپٹی کمشنروں کے لئے میرٹ سرٹیفکیٹ

لاہور( نمائندگان جنگ )پنجاب کابینہ کے اجلاس میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ بڑھانے کی منظوری ڈپٹی کمشنروں کیلئے میرٹ سرٹیفکیٹ اجرا کی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے19ویں اجلاس میں تین نئے کابینہ ممبرز شاہد تارڑ،سلمیٰ بٹ، ثانیہ عاشق کا خیر مقدم کیا گیا۔،وزیر اعلی نے صوبے بھر میں گوردواروں اور دیگر اقلیتی عبادت گاہوں کی بحالی کا حکم دیا۔ آرٹسٹ خدمت کارڈ کی گرانٹ بڑھانے کی منظوری اور فنکار کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے جامع پالیسی بھی طلب کر لی ہے۔ ، وزیر اعلیٰ نے بہترین ”کے پی آئی“پرفارمنس پر پانچ ڈپٹی کمشنرز کو سرٹیفکیٹ آف میرٹ دیئے۔ بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اول،مری کے ڈپٹی کمشنر ظہیرالحسن شیرازی دوسرے، میانوالی کے ڈی سی خالد تیسرے نمبرپر رہے، ڈی سی لیہ امیرا بیدار چوتھے اور پاکپتن کی ڈی سی سعدیہ مہر پانچویں نمبر پر رہیں۔ بہترین ”کے پی آئی“پرفارمنس پر ڈپٹی کمشنر کو دو ماہ کی اعزازی تنخواہ بھی دی جائے گی۔ کابینہ نے ایل ڈی اے کمیشن کی تمام کیس ایک سال کے اندر مشروط منظوری دی۔
اہم خبریں سے مزید