کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسے اوراوپن مارکیٹ میں6پیسے تک بڑھ گئی، یورو کی قیمت میں31پیسےتک کا اضافہ، پاؤنڈ کی قیمت41پیسے تک کی کم ہو گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں5 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 277.65 روپے سے بڑھ کر 277.70روپے اور قیمت فروخت 277.80 روپے سے بڑھ کر 277.85روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 3 پیسے کے اضافے سے 276.84روپے سے بڑھ کر 276.87 روپے اور قیمت فروخت 6 پیسے کے اضافے سے 278.72روپے سے بڑھ کر 278.78 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 31پیسے کے اضافے سے 298.87 روپے سے بڑھ کر 299.18روپے اور قیمت فروخت 30 پیسے کے اضافے سے 301.64روپے سے بڑھ کر 301.94روپے ہو گئی۔جمعرات کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 27پیسے کی کمی سے 358.27 روپے سے کم ہو کر 358.00روپے اور قیمت فروخت 41 پیسے کی کمی سے 361.64 روپے سے کم ہو کر 361.23 روپے ہو گئی۔