• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پر بوئنگ طیارے کا سفر، کراچی سے حیدرآباد جانے والا ٹریفک متاثر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی سے حیدرآباد موٹر وے پر بوئنگ 737طیارے کے ایک ٹرالے پر لوڈ کرکے منتقلی کی وجہ سے حیدرآباد جانے والا ٹریفک شدید متاثر ہوا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق ناکارہ بوئنگ 737 جہاز کو 350 لمبائی کے 10 ویلر ٹرالے ٹریلر پر لوڈ کرکے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شاہین ایئر لائن کے ناکارہ بوئنگ 737 طیارے کو فیوز لارج کرکے ٹرالے پر حیدراباد بھیجا گیا ہے۔ جہاں اس طیارے کو سول ایوییشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں فائر فائٹرز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ناکارہ طیارے کو ڈس مینٹل کیا گیا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے کے ٹائر، پر اور انجن الگ کیے گئے ۔جنہیں دوسرے ذریعے سے حیدراباد لے جایا جائے گا اور انسٹیٹیوٹ میں انہیں دوبارہ طیارے سے منسلک کر دیا جائے گا۔ اس طیارے کو رات گئے کراچی سے روانہ کیا گیا تاکہ موٹروے پر ٹریفک معطل نہ ہو تاہم کراچی سے حیدراباد منتقلی کے دوران جہاں موٹروے پر ٹریفک شدید متاثر ہوا۔ دریں اثناء کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے ناکارہ مسافر بردار طیارے کی بذریعہ سڑک کراچی سے ہالا منتقلی روک دی۔ ذرائع کے مطابق ناکارہ مسافر بردار طیارہ جمعرات کو کراچی ایئرپورٹ سے ایک 44وہیلر زٹرالر پر رکھ کر موٹروے کے ذریعے کراچی سے ہالا لے جایا جارہا تھا، لیکن موٹروے پولیس نے کراچی ٹول پلازہ پار کرتے ہی مذکورہ ٹرالر روک لیا۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق مجاز ادارے کے اجازت نامے ( این او سی) کے بغیر اس طرح جہاز لے جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ این او سی ملنے کے بعد متعلقہ ٹرالر ہالا کے لیے روانہ کردیا گیا، مگر سورج غروب ہونے اور تاریکی پھیلنے کے سبب ٹرالر کو ضلع جام شورو کی حدود نوری آباد، لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب روک لیا گیا، جہاں سے وہ طلوع آفتاب کے بعد جمعہ کی صبح ہالا کے لیے روانہ ہوا۔
اہم خبریں سے مزید