• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی لابی نے عمران خان کے فیور میں خط لکھا ہے، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیرِ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اسرائیلی لابی نے عمران خان کے فیور میں خط لکھا ہے ۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسرائیلی لابی پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔لابسٹ ہائر کرکے پاکستان کی بدنامی کی جارہی ہے ۔گولڈ اسمتھ فیملی اس عمل میں ملوث ہے۔کسی بھی ملک کی اسٹیبلشمنٹ اگر آپکے لئے لابنگ کررہی ہے تو آپ نے ان کیلئے ان کے انٹرسٹ کے مطابق کام کرنے کا وعدہ کیا ہوگا۔ آپکی اس سازش کو بے نقاب کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا کلفٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، صوبائی وزیرشرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے ملک میں 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ماضی کا عدالتی تقرری کے طریق کار میں کچھ تبدیلی آئی ہے۔ جس سے پارلیمان کے نمائندوں کے کردار کو برقرار رکھا گیا ہے۔اب کسی قسم کی من مانی کے تاثر کا ازالہ ہوگا، افتخار چودھری اور ثاقب نثار جیسے فیصلوں کی بیخ کنی ہوگی۔ عدالتی عمل تیز اور فعال ہوگا کیسز جلدی نمٹائے جاسکیں گے۔ججز کو ہٹانے کیلئے پارلیمان کا اختیار تسلیم کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید