پشاور(شکیل فرمان علی )بی آر ٹی پشاور کی بسیں نجی آپریٹر کمپنی کو کوڑیوں کے مول دی جائیں گی، بی آر ٹی کی اربوں روپے کی بسیں 10سال بعد کوڑیوں کے مول نجی آپٹریٹر کمپنی کو مل جائیں گی،۔ بڑی بس کی قیمت 288 روپے اور چھوٹی بس صرف 144روپے میں نجی کمپنی کو مل جائے گی۔ 32 ہزار روپے کی ادائیگی سے 158بسیں نجی کمپنی کی ملکیت بن جائیں گی۔ بی آر ٹی روٹ پر چلنے والی ایک بس کی قیمت 4 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ دوسری جانب چیف ایگزیٹو آفیسر ٹرانس پشاور فیاض خان کا کہنا ہے کہ 12 سال یا 12 لاکھ کلومیٹر چلنے کے بعد بسیں کمپنی کو دینے کی شق معاہدے میں شامل ہے۔ مدت پوری ہونے پر بسیں نجی کمپنی کو دینے سے حکومت کو نقصان نہیں ہوگا۔ٹرانس پشاور اور نجی کمپنی کے درمیان بسوں کی حوالگی کا معاہدہ دو سال قبل طے پایا تھا جس کے مطابق بی آر ٹی کی اربوں روپے کی بسیں 10سال بعد کوڑیوں کے مول نجی آپٹریٹر کمپنی کو مل جائیں گی۔ معاہدے کے تحت 12 سال بعد بسیں نجی آپریٹر کمپنی کو دی جائیں گی۔ بی آر ٹی کی 158 بسیں 32 ہزار روپے ادا کرنے پرنجی کمپنی کی ہوجائیں گی۔ 18 میٹر کی بڑی بس صرف 288 روپے جبکہ 12 میٹر کی چھوٹی بس صرف 144 روپے میں نجی کمپنی کو مل جائے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی کی 158 بسیں 4 ارب 23 کروڑ روپے میں خریدیں اور روٹ پر چلنے والی ایک بس کی قیمت 4 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ بی آر ٹی میں چلنے والی 65 بسیں 18 میٹر اور 93 بسیں 12 میٹر کی ہیں۔