لندن (جنگ نیوز) ٹرانسپورٹ فار لندن (ٹی ایف ایل) ور یونین کے درمیان تنخواہوںکے تنازع پر مذاکرات کے بعد لندن انڈر گراؤنڈ کی ہڑتال منسوخ کردی گئی ہے۔ بی بی سی کے مطابق آر ایم ٹی کی ہڑتال جمعہ کی شام سے شروع ہونا تھی جبکہ یونین ورکرز نے آئندہ ہفتوں میں مزید ایکشن بھی کرنا تھا تاہم یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنخواہوںمیں ایک مناسب پیشکش کے بعد یہ ہڑتال منسوخ کردی گئی ہے۔ ایسلف یونین نے کہا کہ تاہم ڈرائیورز اور ارکان کی اگلے ہفتے اور اس مہینے کی شیڈول ہڑتالیںفی الوقت شیڈول برقرار ہے۔ آر ایم ٹی کے ترجمان نے کہا کہ لندن انڈرگراؤنڈ کے کارکنوں نے اس پیشکش پر مثبت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہڑتال منسوخ کی ہے۔