• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملوں کا خطرہ: نیتن یاہو کا بیٹے کی شادی مؤخر کرنے پر غور

تل ابیب(نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیٹے کی شادی سیکورٹی خدشات کے باعث مؤخر کرنے پر غور شروع کردیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے بیٹے ایوینز نیتن یاہو کی شادی 26 نومبر کو تل ابیب کے ایک فارم ہاؤس میں طے ہے، تاہم اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے مقررہ دن پر بیٹے کی شادی کی تقریب منعقد کرنے سے شرکاء کی سلامتی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
یورپ سے سے مزید