لندن(نیوزڈیسک) آکسفیم نے انکشاف کیا کہ 2017 اور 2023کے درمیان مختص کیے گئے فنڈز میں سے 40 فیصد تک کا سراغ نہیں لگایا جا سکتا۔بین الاقوامی تنظیم آکسفیم نے یہ انکشاف کرتے ہوئے عالمی بینک کی موسمیاتی فنڈنگ کی شفافیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار ممالک کے لیے دیے گئے 41ارب ڈالر کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔رواں ماہ شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں آکسفیم نے انکشاف کیا کہ 2017اور 2023کے درمیان مختص کیے گئے فنڈز میں سے 40فیصد تک کا سراغ نہیں لگایا جا سکتا۔یہ فنڈز، جن کا مقصد کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کو بڑھتے ہوئے موسمیاتی بحران سے نمٹنے میں مدد کرنا ہے۔