• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ: دماغی صحت قوانین پر 7100 افراد گرفتار کرکے علاج

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) مینٹل ہیلتھ ویلفیئر کمیشن اسکاٹ لینڈ کے مطابق گزشتہ سال لازمی دماغی صحت کے قوانین کے مطابق 7100افراد کو گرفتار کرکے دیکھ بھال اور ان کا علاج کیا گیا۔ یہ تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں5.6فیصد زیادہ ہے۔ اگر کوئی شخص اپنی حراست کیلئے رضامند نہ ہو یا مزاحمت کرے تو مینٹل ہیلتھ ایکٹ کے تحت کسی فرد کے ایمرجنسی ڈیٹنشن سرٹیفکیٹ کا فیصلہ ایک ڈاکٹر مینٹل ہیلتھ کے کسی آفیسر اور سوشل ورکر کی موجودگی میں کیا جاتا ہے۔ نیشنل مینٹل سروس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ ان کیلئے یہ بات تشویشناک ہے کہ2023-24ء میں ہنگامی حالتوں میں صرف36 فیصد کیسز میں دماغی صحت کے آفیسرز کی رضامندی شامل تھی۔ مینٹل ہیلتھ کمیشن اسکاٹ لینڈ کے اعدادو شمار کے مطابق خوشحال علاقوں کے مقابلے میں غریب علاقوں میں ذہنی امراض کے سلسلہ میں گرفتاریوں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے اور اس کاغربت اور ذہنی امراض کے درمیان بھی تعلق واضح ہوتا ہے۔ 
یورپ سے سے مزید