• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پار کشمیر یوں کو آپس میں ملانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، انعام الحق

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ)ممتاز کشمیر ی رہنماکشمیر آل پارٹیز رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری انعام الحق نے روزنامہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھوں یاتریوں کیلئے فری ویزے کی سہولت خوش آ ئند ہے ۔سکھ یاتریوں کے سہولت کیلئے مزید انٹری پوئنٹ کھولنے کے اعلان سے دوستانہ تعلقات اوراعتماد کی فضا ء کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ کشمیر رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل انعام الحق نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں اور دونوں اطراف کے کشمیر یوں کو آپس میں ملانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ جنگ بندی لائن کی وجہ کشمیر ی دریاوں کے آر پار کھڑے ہو کر ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں مگر ایک دوسرے سے مل نہیں سکتے جو کے انسانی حقوق کی پدترین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی طرح کشمیر یوں کو آپس میں ملنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے دونوں اطراف قائم مقامی حکومتیں پاکستان اور بھارت پر دبا ؤو ڈالیں کہ وہ ریاست کے دونوں اطراف کشمیر ی عوام کو اپس میں ملانے کے لئے عملی اقدامات کریں۔
یورپ سے سے مزید