اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول 1446ہجری کا چاند ہفتہ کے روز ملک کے کسی بھی مقام پر نظر نہیں آیا لہٰذا یکم جمادی الاول 1446ہجری پیر چار نومبر کو ہوگی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جو وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوا۔ وزارت مذہبی امور نے کمیٹی کے اجلاس کے بعد چاند کے نظر نہ آنے کا نوٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔