• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی، ڈویژنل، ضلعی سطح پر گندم کے پیداواری مقابلے کرائے جائینگے، سیکرٹری زراعت

ملتان(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ گندم کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔صوبہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1کروڑ 60لاکھ ایکڑ مقررکیا گیا ہے۔صوبائی،ڈویژنل ، ضلعی سطح پر گندم کے پیداوار ی مقابلے کرائے جائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں گندم کی کاشت بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، وائس چانسلر پروفیسر داکٹر اشتیاق احمد رجوانہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ گندم کی کاشت کے اہداف حاصل کرنے والے افسران کو انعامات اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی جبکہ گندم کے اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران و عملہ سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
ملتان سے مزید