ملتان (سٹاف رپورٹر) گرینڈ ٹیچرز الائنس ضلع ملتان کے زیر اہتمام چوک نواں شہرتا ملتان پریس کلب تک سکولوں کی نجکاری اور ٹی این اے ٹیسٹ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں پنجاب ٹیچر یونین کی تمام تنظیموں نے شرکت کی احتجاجی ریلی کی قیادت تمام اساتذہ تنظیموں کے صدورملک بلال ، حافظ محمد سلیم، رانا اسلم ساغر ، چوہدری صابر محمود،رائو ذالفقار ، مسعود گجر،ملک غضنفر عباس، ملک نذر محمدچن نے کی ،احتجاجی ریلی میں خواتین اساتذہ کی کثیر تعداد نے پلے کارڈ اٹھا کر شرکت کی۔