پشاور(وقائع نگار) مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ کی وفد کے ہمراہ کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈی جی سید وقاص علی شاہ سے تنخواہ کیلئے ملاقات ہوئی۔ 5 نومبر تک تنخواہ اور پنشن جار ی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ مزدواتحاد نے پانچ نومبرکو تنخواہیں اور پنشن جار ی نہ کرنے کے خلاف 6 نومبر کو ہنگامی اجلاس طلب کردیا، 6نومبر کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائیگا قیصر باچہ کیپٹل میٹروپولیٹن کی ملازمین کی تنخواہ ایک دفعہ پھر لٹک گئی غریب ملازمین مایوس پچھلے ما ہ کے یوٹیلٹی بلز بھی جرمانے ہوگئے جبکہ اس ماہ بھی مشکلات کے شکار ہیں ۔ یکم نومبر کوبھی کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین او ر پنشنرز بینک گئے لیکن انکی تنخواہیں اور پنشنز جاری نہیں ہوئے جسکی وجہ سے ملازمین اور پنشنرز مایو س چھاگئی اکثر ملازمین کے بچے صبح ناشتے کے بغیر سکول گئے بروز جمعۃ المبارک مزدواتحاد کے چیئرمین قیصرباچہ صدر شا ہ مغل جنرل سیکرٹری فضل محمود سیئنر نائب صدر بلال فیض حنیف لالہ صاحبزادہ بد ر منیر فیاض سعد اور دیگر کارکنوں کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن سید وقاص علی شا ہ سے ملاقات کیں اور تنخواہ کے حوالے سے بات چیت کیں