• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتو افسانوی مجموعے تش لاسونہ کی تقریب رونمائی

پشاور(ؤقائع نگار) چائنہ ونڈو پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز ہے جو نہ صرف چینی ثقافت کو اجاگر کرتا ہے وہی پاکستانی اور خاص کر مقامی ثقافت کی ترقی اور ترویج میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔یہاں پر باقاعدگی سے مشاعرے اور ادبی تقریبات کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔اسی سلسلے میں چائنہ ونڈو میں پشتو ادیبہ اور شاعرہ شاہین امین کے پشتو افسانوی مجموعے ’’تش لاسونہ‘‘کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا آغاز عدنان خان نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔نظامت کے فرائض ناز پروین نے انجام دیے۔معروف صحافی، ریڈیو براڈ کاسٹر اور ٹی وی نیوز اینکر خائستہ رحمان ،پشتو کی نامور شاعرہ ثمینہ قادر، اردو اور پشتو کی شاعرہ اور نثر نگار عطیہ ہدایت اللہ نے شاہین امین کی ادبی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
پشاور سے مزید