• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لوڈشیڈنگ نے مزید سنگین صورتحال اختیار کر لی

پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ نےمزید سنگین صورت اختیار کر لی ہے اتوار کے روز شہر کے بیشتر علاقوں میں صبح سے ہی گیس غائب رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہریوں نے محکمہ سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کےلئے من و عن اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے شہر کے متعدد علاقوں میں کئی مہینوں سے سوئی گیس لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے تاہم اتوار کے روز معمول سے ہٹ کر اوقات میں گیس غائب رہی جس سے امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہے جس سے مہنگائی کے تلے دبے عوام پر مزید بوجھ پڑنے لگا شہریوں نے صورتحال پر شدید تشویش و غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی فراہمی ہر صورت یقینی بنا کر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔
پشاور سے مزید