پشاور (لیڈی رپورٹر)انٹیگریٹڈہیلتھ پراجیکٹ (IHP) کے ای پی آئی ویکسینیٹر نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مستقلی سمیت 29ماہ سے بند تنخواہیں فوری ادا کی جائیں جبکہ عندیہ دیا ہے کہ تنخواہیں جاری نہ ہونے کی صورت میں 25نومبر سے پیرامیڈیکس یونینز کے ہمراہ صوبہ گیر ہڑتال شروع کرینگے اور تمام ہیلتھ سروسز کا بائیکاٹ کیا جائیگا پشاور پریس کلب میں ائی ایچ پی ،ای پی ائی ویکسینیٹر حضرت بلال اور فہیم گل نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں شروع کیے گئے انٹیگریٹڈ ہیلتھ پروجیکٹ کے تحت قریباً 395 ملازمین کو سکیل 8 میں بھرتی کیا گیا۔ ایک سال بعد اپ گریڈیشن ہوئی اور سکیل 12 ہو گیا۔ ابتدائی طور پر، ہم 395 وقف کارکنان تھے جنہیں میں بھرتی کیا گیا۔ ہم تمام افراد نے گزشتہ سات سالوں میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں جو خدمات سرانجام دی ہیں ان کا اعتراف 2020 میں سٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں بھی کیا گیا۔