• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نمایندوں کے حقوق کی تحریک جاری رہیگی. تیمور کمال

پشاور(وقائع نگار) مضبوط مستحکم بلدیاتی نظام، فعال مقامی حکومتوں کے قیام تک بلدیاتی نمایندوں کے حقوق کی تحریک جاری رہیگی. ترقی یافتہ ممالک میی مضبوط بلدیاتی نظام کی بدولت وہاں کے عوام کو گھر کی دہلیز پر میونسپل، سوشل و سماجی خدمات کی فراہمی ہورہی ہے. خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت آئین پاکستان میں درج مقامی حکومتوں کے حوالے سے دفعات پر عمل کریں تو ناصرف عوامی مسائل حل ہونگے بلکہ صوبائی حکومت پر عوامی مسائل کا ستر فیصد سے زیاد بوجھ کم ہوسکتا ہیں ان خیالات کا اظہار چیرمین تیمور کمال نے اپنے بیان میں کیا ہے انہو ں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے مضبوطی، حل طلب مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ،وزیر بلدیات ارشد ایوب خان نے جو یقین دہانی کرائی اس پر جلد از جلد عمل کیا جاے۔
پشاور سے مزید