پشاور(وقائع نگار)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نےایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 1248 کاروباری مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشی، کم وزن روٹی فروخت کرنے اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاور نے یونیورسٹی روڈ، ، چارسدہ روڈ، جی ٹی روڈ، دلہ زاک روڈ، سرکلر روڈ، اندرون شہر بازاروں، حیات آباداور دیگر علاقوں میں 1248 کاروباری مراکز کا معائنہ کیا۔کارروائیوں کے دوران گرانفروشی، صفائی ناقص صورتحال ، کم وزن روٹی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر 137 دکانداروں کو گرفتارکیا گیا جبکہ 641 دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔