پشاور(وقائع نگار) قومی امن جرگہ ضلع پشاور کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی چیئرمین مولانا محمد اقبال شاہ حیدری اور صوبائی جنرل سیکرٹری سید اظہرعلی شاہ نے کہا قومی امن جرگہ ملک میں قیام امن کو اولین ترجیح سمجھتی ہے اور قیام امن کیلئے کوشاں ہے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عنقریب مقامی مختلف سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران، تاجران وعلاقہ معززین کا مشترکہ اجلاس بلایا جائیگا اور فحاشی، منشیات و سنیچرز کیخلاف مشترکہ امن واک کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے اندر باہمی رواداری، غلط فہمیاں ختم کرنا قومی امن جرگہ کے مقاصد میں ہیں اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے فحاشی وعریانی اور منشیات کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اجلاس میں کابینہ ذمہ داران و اراکین حاجی طارق آفریدی، حاجی ظاہرشاہ صافی، مفتی رفیع الدین، لیاقت خان مہمند، محمد عمر خان، میاں فہیم شاہ، حافظ محبوب شاہ حیدری، مولانا شاہ یوسف، ڈاکٹر احسان، حاجی نکاف اللہ، بلال خان، سعدالحسن، ابراہیم اتمانخیل، شاہ نواز خان، صابر خان، سجاد اعوان، احمد علی، اسحاق خان، طاہر خان، اسفندیار خان، بخت منیر ودیگر نے شرکت کی