پشاور(جنگ نیوز) رائل بلڈ سوسائٹی کے وفد نے صدر کامران خان کی قیاد ت میں فرنٹیئرفاؤنڈیشن کا دورہ کیا ۔انہوں نے تھیلی سیمیا ، ہیموفیلیا سمیت دیگر خون کے موروثی امراض میں مبتلا مریض بچوں کو انتقال خون سمیت فراہم کی جانے والی دیگر بلامعاوضہ خدمات کو سراہا،وفد میں اعزازی مہمان ڈاکٹر سعدیہ اشرف اور شازیہ محمود بھی شریک تھیں،شرکاءتھیلی سیمیا اور ہیموفیلیا وارڈ بھی گئے اور زیر علاج بچوں سے ملے جبکہ بلڈ بینک میں انتقال خون اور بلڈ سکریننگ کے عمل کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی، اس موقع پرایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخرزمان نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی، وفد نے تھیلی سیمیا فیلوز اور دیگر زیرعلاج بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور ان میں تحائف بھی تقسیم کئے، بعدازاں ڈاکٹر فخرزمان نے وفد کے شرکاءکو توصیفی اسناد سے بھی نوازا۔