• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کی تاریخی جامعات مالی خسارے کا شکار ہیں،صاحبزادہ و سیم حیدر

پشاور(وقائع نگار) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختو نخوا صاحبزادہ و سیم حیدر نے صوبائی حکومت کیجانب سے پی آئی اے کی خریداری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت کے پاس یونیورسٹیوں کے لیے فنڈز نہیں ایسے میں پی آئی اے خریدنے کا فیصلہ حیران کن ہے.صوبے کی تاریخی جامعات مالی خسارے کا شکار ہیں،اور اس کا بوجھ طلبہ کو فیسوں میں اضافے کی صورت میں اٹھانا پڑ رہا ہے.تعلیم کا بڑھتا ہوا خرج متوسط طبقے کے لیے اسے ایک خواب بنارہا ہے.34 میں سے 26 جامعات گزشتہ دو سالوں سے بغیر مستقل وائس چانسلرز کے چل رہی ہیں، اور کالجز کے مسائل جوں کے توں ہیں.اسی دوران،50 لاکھ بچے اسکولوں سے محروم ہیں.ایسے میں تعلیم اور نو جوانوں پر سرمایہ کاری کے بجائے صوبائی حکومت کی جانب سے پی آئی اے خریدنے کا فیصلہ حیران کن ہے.پی آئی اے پر سرمایہ کاری کے بجائے،صوبے کے مستقبل یعنی نو جوانوں اور ان کے تعلیمی اداروں پر خرچ کرنا چاہیے.
پشاور سے مزید